حکومت کے الیکٹرک کو لگام ڈالنے میں ناکام ہو گئی، شام کے بعد اندھیرے میں ڈوبے کراچی شہر میں جنریٹر کے ایندھن کے لیے پٹرول پمپ 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا

کراچی(پی این آئی)حکومت کے الیکٹرک کو لگام ڈالنے میں ناکام ہو گئی، شام کے بعد اندھیرے میں ڈوبے کراچی شہر میں جنریٹر کے ایندھن کے لیے پٹرول پمپ 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دینے کا

فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کھلے رکھنے سے متعلق نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ مون سون کی صورتحال میں عوام کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں کی وجہ سے گاڑی اور جنریٹر کے لیے پیٹرول کے حصول میں لوگوں کو پیش آنے والی تکلیف کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close