لاہور(پی این آئی)ن لیگ کے اندر جلد فارورڈ بلاک بننے والا ہے، 35 سے 40 ارکان پی ٹی آئی سے مل جائیں گے، بڑا دعویٰ کر دیا گیا،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یونس انصاری نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 35 سے 40 ارکان ہمارے ساتھ ہیں۔یونس انصاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا فارورڈ بلاک بہت جلد
سامنے آ جائے گا اور ن لیگ کا ایک ستون جلد علیحدہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے چھ اور پیپلز پارٹی کا ایک رکن وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے ملاقات کر چکے ہیں۔دوسری طرف ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے یونس انصاری کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ ایک کروڑ نوکریاں دینے اور 50 لاکھ مکان بنوانے کی طرح کھوکھلا اور جھوٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب زبانی جمع خرچ ہے، عوام حکومت کو مسترد کر چکی ہے، جبکہ سیلیکٹڈ حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں