این ڈی ایم اے نے صوبوں کوطبی عملہ کیلئے حفاظتی سامان کی کھیپ بھجوا دی، بلوچستان کو کیا کچھ بھیجا گیا؟ تفصیلی رپورٹ

اسلام آباد(پی این آئی)این ڈی ایم اے نے صوبوں کوطبی عملہ کیلئے حفاظتی سامان کی کھیپ بھجوا دی، بلوچستان کو کیا کچھ بھیجا گیا؟ این ڈی ایم اے نے صوبوں کوطبی عملہ کیلئے حفاظتی سامان کی گیارویں کھیپ کی ترسیل کر دی گئی ۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کو سامان ارسال کر دیا گیا،بلوچستان

کو مختلف اقسام کے64 ہزار ماسک دئیے گئے، جن میں این 95، کے این 95 اور سرجیکل ماسک شامل ہیں،بلوچستان کو 29ہزار 395 حفاظتی سوٹ اور37 ہزار میڈیکل گاؤن بھی دیئے گئے ،44 ہزار جوڑے سرجیکل دستانے اور 6 ہزار 938 سرجیکل کیپس بھی دی گئیں،28 ہزار حفاظتی عینکیں اور 5ہزار 94 فیس شیلڈز بھی سامان میں شامل ہے ، بلوچستان کو 4 ہزار 58 شوز کور اور 760 پلاسٹک بوٹ بھی دیئے گئے۔ کیمروں سے منسلک کردیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں