سپریم کورٹ نے کس ادار ے کو پاکستان کا کرپٹ ترین ادارہ قرار دیدیا؟ چیف جسٹس نے سخت ریمارکس

اسلام آباد(پی این آئی)ورکرز ویلفیئربورڈ خیبرپختونخوا کے ملازمین سے متعلق مقدمات میں چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ورکرز ویلفیئربورڈ کرپٹ ترین ادارہ ہے ،ورکرز ویلفیئربورڈ افسرو ں کو ذراشرم نہیں آتی، کوئی ملازمین بھی قانون کے مطابق بھرتی نہیں کیاگیا، عدالت نے 294 اساتذہ اور

دیگر تعلیمی عملے کی برطرفی کیخلاف اپیلیں خارج کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں ورکرز ویلفیئربورڈ خیبرپختونخوا کے ملازمین سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کسی سرکاری ادارے میں وزراکی سفارش برداشت نہیں کرینگے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ورکرز ویلفیئر بورڈ بھرتیوں میں وزراکاکیاکام ہے ؟،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ورکرز ویلفیئربورڈ خیبرپختونخوا میں کرپشن اور اقربا پروری عروج پر ہے،ورکرز ویلفیئربورڈ گھوسٹ ملازمین سے بھرا پڑا ہے ،تمام بھرتیاں سیاسی ہیں یا پھر افسروں نے اپنے رشتہ دار بھرتی کئے ۔چیف جسٹس پاکستا ن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ورکرز ویلفیئربورڈ کرپٹ ترین ادارہ ہے ،ورکرز ویلفیئربورڈ افسرو ں کو ذراشرم نہیں آتی، کوئی ملازم بھی قانون کے مطابق بھرتی نہیں کیاگیا،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ ورکرز ویلفیئربورڈ تحلیل کرکے تمام افسروں کو فارغ کردیں گے، بڑی بڑی تنخواہیں لینے والوں نے ادارے کی کوئی بہتری نہیں کی ،عدالت نے 294 اساتذہ اور دیگر تعلیمی عملے کی برطرفی کیخلاف اپیلیں خارج کردیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close