شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیشرفت، شہبازفیملی کو بیرون ملک سے رقوم منتقل کرنیوالی شخصیات کے نام بھی سامنے آگئےلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف منی لانڈرنگ تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ،بیرون ملک سے پیسے منتقل کرنے والے
غیرملکی افراد کے نام بھی سامنے آنے لگے ۔نجی ٹی وی نے کہاہے کہ نیب دستاویزات کے مطابق شہبازفیملی کے ارکان کو غیر ملکی شخصیات نے 4 کروڑ31 لاکھ 36 ہزار 541 روپے منتقل کئے ،نیب نے دعویٰ کیا ہے کہ نیہان بن مبارک،موسیٰ شمع السودیس،عبدالمناف کنزائی سمیت دیگر نے رقوم منتقل کیں ،نیہا بن مبارک نے 10 فروری 2014 کو سلمان شہباز کو 89 لاکھ 63 ہزار منتقل کئے ،موسیٰ شمع سودیس نے سلمان شہبازکو18 جولائی 2012 کو ٹرانزیکشنز کیں ،موسیٰ شمع سودیس نے سلمان شہبازکو93 لاکھ 87 ہزار972 روپے منتقل کئے ،عبدالمناف کنزائی نے یکم مئی 2007 کو 99 لاکھ 33 ہزار سلمان شہباز کو منتقل کئے ،محمد اویس عرب نے 2 ٹرانزیکشنزمیں 95 لاکھ 69 ہزار169 روپے منتقل کئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی افراد کی رقوم سے متعلق سلمان شہبازاور نصرت شہباز سے تفتیش درکار ہے ،غیرملکی افراد نے بھاری رقوم کس غرض سے بھیجیں شریف فیملی نے نہیں بتایا،دستاویزات میں کہاہے کہ شہباز فیملی ارکان کیخلاف موصول ریکارڈ میں غیرملکی شخصیات بھی سامنے آئیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں