وزیراعظم عمران خان آئندہ چند ہفتوں میں کس شاندار پروگرام کا آغاز کرنیوالے ہیں؟قوم کو خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان آئندہ چند ہفتوں میں احساس نشوونما پروگرام کا آغاز کرینگے ۔سماجی تحفظ وتخفیف غربت ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس کے نئے پروگرام احساس نشوونما کے حوالے سے وزیراعظم

عمران خان کو بریفنگ دی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آئندہ چند ہفتوں میں “احساس نشوونما ” پروگرام کا آغاز کریں گے ۔اعلامیہ کے مطابق نشوونما کے تحت ملک کے 9 اضلاع میں 31 نشوونما مراکز قائم کئے جائیں گے۔اعلامیہ کے مطابق بچوں کی نشوونما میں Stunting کے خاتمے کے لئے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ اس پروگرام میں حکومت پاکستان کو عالمی ادارہ خوراک کی معاونت حاصل ہے۔اعلامیہ کے مطابق اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 26 لاکھ 47 ہزارسیزائد افراد میں رقم تقسیم کی جاچکی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق مستحق افراد میں 153 ارب 5 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے ۔اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں 57 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی،پنجاب میں 69 ارب 34 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے،بلوچستان میں 7 ارب 71 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کیے گئے،بلوچستان میں 6 لاکھ 35 ہزار سیزائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی،خیبرپختونخوا میں 21 لاکھ 57 ہزار سیزائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی۔اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 26 ارب 19 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے،سندھ میں 45 ارب 38 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔ اعلامیہ کے مطابق سندھ میں 37 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی،آزادکشمیرمیں 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی،آزاد کشمیر میں 2 ارب 51 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے،گلگت بلتستان میں 90 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی۔اعلامیہ کے مطابق گلگت بلتستان میں 1 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے،اسلام آباد میں 80 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں 66 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جا چکی ہے ۔

close