پاکستان اور چین نے ملکر جے ایف 17تھنڈر کی پیداوار بڑھا دی، 5سالوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

چین (پی این آئی) بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی، چین کی جے ایف 17 بلاک 3 فائٹر جیٹ پروڈکشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے منظرعام پر آنے والی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے درمیان میں چین نے جے ایف 17 کی اتنی مقدار تیار کی ہے کہ اس نے گزشتہ 5 سالوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ چین کی سرکاری ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن (اے وی آئی سی) نے 30 جون تک کسی ایک طیارے کی پیداوار مدت میں 15 دن کی کمی کردی ہے۔پاکستان اور چین کے مشترکہ طور پر تیار کردہ یہ کثیر الجہتی جنگی طیارہ میانمار میں بھی خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں بھی پاکستان نے لڑاکو طیارے نائجیریا کو برآمد کیے ہیں۔ جے ایف 17 کے جید بلاک 3 ورژن کی بات کی جائے تو اس نے گزشتہ سال دسمبر میں پہلی پرواز بھری تھی۔جدید ترین طیارے میں معلومات پر مبنی جنگی صلاحیت اور اسلحہ کو اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ اسے اپنے حریفوں کے مقابلے میں برتری حاصل کر سکے۔پاکستان نے بھارت کے مگ 21 کے خلاف ڈاگ فائٹ میں جے ایف 17 کا استعمال کیا تھا۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا تھا کہ جے ایف 17 کے جیٹ کے نیچے گرنے کے بعد ایک ہندوستانی پائلٹ کو پکڑ لیا گیا تھا۔ پائلٹ کا نام ابھی نندن تھا جو پاکستانی چائے پر اپنے تبصرے کے لئے کافی مشہور ہوئے ، بعد میں حکومت نے امن کے اشارے کے طور پر اسے رہا کردیا۔ تا ہم اب چین نے ایک نئی مثال کر دی ہے جس میں اس نے رواں سال کے درمیان میں جے ایف 17 کی پیداوار میں حیران کن اضافے کے بعد گزشتہ 5 سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ لداخ میں ہونے والی کشیدگی کے دوران اس طیارے کی پروڈیکشن میں اضافہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close