سندھی وڈیرے نے 6 سے 13 سال کے 9 بچوں کو لکڑیاں کاٹنے پر رسی سے باندھ کر تشدد کیا، منہ کالا کر دیا

سانگھڑ(پی این آئی)سندھی وڈیرے نے 6 سے 13 سال کے 9 بچوں کو لکڑیاں کاٹنے پر رسی سے باندھ کر تشدد کیا، منہ کالا کر دیا۔سانگھڑ میں جنگل میں لکڑیاں کاٹنے پر بااثر افراد نے 9 بچوں پر تشدد کر کے اُن کا منہ کالا کردیا۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان نے بچوں کو کئی گھنٹے رسی سے باندھ کر رکھا

اور پھر اُن پر تشدد کیا، بچے کھپرو کے قریب گاؤں عاقل ہنگورجو میں لکڑیاں کاٹ رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ بچوں کی عمریں 6 سے 13 سال کے درمیان ہیں، بچوں نے گھر پہنچ کر والدین کو صورتحال سے آگاہ کیا۔والدین کی شکایت پر 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close