اسلام آباد(پی این آئی)حکومت کا سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے پر غور، آپ بھی اپنی رائے کمنٹس میں لکھیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ذرائع کے مطابق سینیئر ملازمین کو ریٹائر کرکے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی
تجویز بھی زیر غور ہے۔تمام سرکاری ملازمین کے لیے نئی پالیسی کی تیاری جاری ہے اور وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق ملازمین کو نوکریوں سے قبل از قت پینشن اور گریجویٹی دے کر ریٹائر کیا جائے گا۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اس ضمن میں 3 الگ الگ کمیٹیاں کام کر رہی ہیں جن میں سے پہلی کمیٹی گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کے معاملات پر سفارشات دے گی جب کہ دوسری گریڈ17 تا 19 تک اور تیسری کمیٹی گریڈ 20 سے 22 تک ریٹائرمنٹ کے معاملات کو دیکھے گی۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی ان ملازمین کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ بمعہ اخراجات کی تجاویزپیش کرے گی تاہم کابینہ کی منظوری کے بعد اس پالیسی کو نافذ کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں