عید الاضحیٰ پر کورونا کا پھیلاؤ کیسے روکا جائے؟ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج حکمت عملی طے ہو گی

اسلام آباد(پی این آئی):عید الاضحیٰ پر کورونا کا پھیلاؤ کیسے روکا جائے؟ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج حکمت عملی طے ہو گی، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا، جس میں عیدالاضحیٰ پر کورو نا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کا جائزہ لیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران

خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں ملکی سلامتی، سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں عیدالاضحیٰ پر کورو نا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا، وفاقی کابینہ کے اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈی جی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرک اسلام آباد کے تقرر کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے،جبکہ کابینہ پاکستان نیشنل ایکریڈ یشن کونسل کے ڈی جی کےتقررکی منظوری دے گی۔اجلاس میں وزارتوں ،ڈویژنزمیں سی ای اوز،ایم ڈیز اسامیوں کی رپورٹ پیش کی جا ئے گی جبکہ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کرے گی۔گذشتہ روز وزیراسدعمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکا اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں عید الاضحیٰ سے متعلقہ امور سمیت نماز عید، مویشی منڈی کے انتظامات پر غور کیا گیااور کہا گیا تھا کہ عید قربان سے قبل ملک بھر میں 700مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی، متعلقہ حکام کوعید الاضحیٰ کی ہیلتھ گائیڈ لائنز کا اجراکر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے این سی او سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مویشی منڈیوں کا درست انتظام ضروری ہے، ملک بھرمیں مویشی منڈیاں شہروں سے باہر قائم کی جائیں گی، شہروں کے اندر کسی کو مویشی منڈی قائم کرنے کی اجازت نہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ مویشی منڈیوں سےمتعلق گائیڈ لائنز پرعملدرآمد یقینی بنائے، ملک بھر میں منڈیوں کے اوقات صبح 6 سےشام 7 تک ہوں گے اور منڈیوں میں داخلے سےقبل ماسک پہننالازم ہو گا۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سےعید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرلاپرواہی برتی گئی تووائرس کےزیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سےہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں