اسلام آباد(پی این آئی):الحمد للہ، پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، 24 گھنٹے میں 1979 نئے متاثرین، 50 جان سے گئے، تعداد میں مسلسل کمی کا رحجان، کورونا کا زور ٹوٹنے لگا .پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث5ہزار 320 افراد ہلاک اور 2لاکھ 53ہزار 604 متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 70 ہزار 656
افراد اس بیماری کو شکست دی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے50افراد کی موت واقع ہوئی اور ایک ہزار979نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ روز21 ہزار20ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 16لاکھ 6 ہزار 190 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 6ہزار622 ہوگئی ہے۔ پنجاب 87ہزار492، خیبرپختونخوا30ہزار747، بلوچستان11ہزار192، اسلام آباد14ہزار202، آزادکشمیرایک ہزار655، گلگت بلتستان ایک ہزار694 کورونا ہے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2ہزار26اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ ایک ہزار826، خیبرپختونخوا ایک ہزار106، اسلام آباد 155، بلوچستان126، گلگت بلتستان36 اورآزادکشمیرمیں 45مریض جاں بحق ہوئے۔این سی اوسی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 8ہزار929 کوروناٹیسٹ کیےگئے ہیں۔ پنجاب میں7ہزار375، خیبرپختونخوا2ہزار98، اسلام آباد2ہزار15، بلوچستان 204، گلگت بلتستان62 اورآزادکشمیر میں337 ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھرمیں 733اسپتالوں میں کورونامریضوں کےلیےسہولیات ہیں اور اس وقت 4ہزارکورونا مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ ملک بھرمیں کورونامریضوں کے لیےایک ہزار820وینٹی لیٹرزدستیاب ہیں اور اس وقت 362 کورونا مریض وینٹی لیٹرزپرہیں۔پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 61 ہزار 917 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 84 ہزار 442 ہے۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں