اسلام آباد(پی این آئی)جعلی لائسنس اسکینڈل کا شاخسانہ، ایک اور مسلم ملک نے پاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیابحرین ائیرلائنز نے بھی جعلی لائسنس کا اسکینڈل سامنے آنے پر پاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا۔بحرین سی اے اے کی جانب سے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو خط لکھا گیا ہے جس میں پائلٹس
کےلائسنس کی تصدیق اور تحقیقات کرنے کو کہا گیا ہے۔بحرین سی اے اے کے خط میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ چوہدری غفور ثاقب، پائلٹ محمد مبشر خان اور ملک عمران الطاف کے لائسنس کی تصدیق کی جائے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 5 پاکستانی انجینئرز کے لائسنس کی بھی تصدیق کرکے رپورٹ دی جائے، فلائٹ انجینئرز میں جاوید اقبال ملک، محمد جنید خان، دانش افضل، عرفان فیروز اور محمد شاہد امرون شامل ہیں۔بحرین کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کو فوری طور پر تحقیقات کرکے رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب ڈی جی سول ایوی ایشن پاکستان نے تینوں پائلٹس اور 5 انجینئرز سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں