آپ کسی باہر کے ملک میں ہوتے تو کھجور کے درخت کے ساتھ باندھ دیئے جاتے جو آپ نے لاکھوں میں بیچے، شہباز گل کا احسن اقبال پر وار

اسلام آباد(پی این آئی)آپ کسی باہر کے ملک میں ہوتے تو کھجور کے درخت کے ساتھ باندھ دیئے جاتے جو آپ نے لاکھوں میں بیچے، شہباز گل کا احسن اقبال پر وار، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کے بیان کے ردعمل میں اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے

کہ شکر منائیں کہ آپ جیسے معمار پاکستان میں پائے جاتے ہیں‘ اگر باہر کسی ملک میں اورنج لائن جیسے سفید ہاتھی کو عوام کے سر تھوپنے کی کوشش کرتےتو آپ جیسے نااہل ’’معماروں‘‘کو محاورتاً نہیں حقیقتاً ’’چُن‘‘ دیا جاتا یا اس کھجور کے درخت کے ساتھ باندھ دیا جاتا جو آپ نے لاکھوں روپے میں بیچے۔این این آئی کے مطابق شہباز گل نے (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مثبت کرنے کی پاداش میں عمران خان مستعفی ہوں؟ کورونا کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہونے پرمریم صاحبہ کو رنج ہے، آج 5 ہزار ارب روپے قرض واپس کرنے والے سے سوال کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2سال میں معیشت کو درست سمت لے جانے پر استعفیٰ مانگا جا رہا ہے‘ درحقیقت بلومبرگ، موڈیز، ورلڈ بینک کا معاشی استحکام کی تعریف کرنا انہیں چبھ رہا ہے۔معاون خصوصی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ مثبت کرنے کی پاداش میں عمران خان مستعفی ہوں؟ حالانکہ (ن) لیگ ہوتی تو زلزلہ زدگان کی رقم کی طرح 1200 ارب بھی جیبوں میں ڈالا جاتا۔آئی این پی کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہبابز شریف کو مافیا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف آپ مافیاز کا حصہ ہیں اور مافیاز کو آپ کی آشیر باد حاصل ہے۔شہباز شریف کی طرف سے دیئے گئے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ شفاف تحقیقات کروانا اور تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے رکھنا جگر والوں کا خاصا ہے۔یہ حوصلہ اور جگر صرف عمران خان کے پاس ہے۔ عمران خان نے مافیاز کو انجام تک پہنچانے کا عزم کیا ہوا ہے، یہ ظرف اور حوصلہ آپ میں نہ کبھی تھا نہ ہوگا۔مافیاز پر ہاتھ ڈالنے سے آپکا شور مچانا سمجھ آ رہا ہے۔ مافیاز کیلئے آپ کا تڑپنا دیکھ کر واضح ہے کہ دال نہیں پوری دیگ کالی ہے۔ٹوئٹر کے منبرسے اتر کر عوام کو اپنے کرپشن کیسسز کی تفصیلات دیں‘لگے ہاتھوں پلیٹ لیٹس کی تازہ ترین تعداد بھی بتا دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close