اسلام آباد (پی این آئی) پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) تعمیر کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی نے کم ترین بولیاں، تخمینہ لاگت سے بہت کم، جمع کراکے وفاقی دارالحکومت کے تین میگا پراجیکٹس جیت حاصل کرلئے ہیں۔مقبول ایسوسی ایٹس – کالسن کے مشترکا منصوبے کو کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے
راول ڈیم انٹرچینج (1.2 ارب روپے، تخمینہ لاگت سے 11 فیصد کم)، کورنگ برج کی توسیع (628.5 ملین روپے، تخمینہ لاگت سے 17 فیصد کم) اور پی ڈبلیو ڈی انڈرپاس (420 ملین روپے، تخمینہ لاگت سے 19 فیصد کم) کی تعمیر کے پراجیکٹس دئیے گئے ہیں۔ان تعمیرات پر 2.248 ارب روپے لاگت آئے گی۔ سرکاری ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں شہباز شریف کے خلاف اپنے کیس میں نیب کالسنز پر شرط لگاتی رہی ہے۔ نیب نے کالسنز کو بطور خیر خواہی فرم ظاہر کیا ہے جس نے میرٹ پر آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم بنانے کا کنٹریکٹ جیتا تھا لیکن شہباز شریف انتظامیہ نے اس کے ساتھ نا انصافی کی۔ اس وقت کے وزیر اعلیٰ نے مبینہ طور پر کالسنز کا آشیانہ کنٹریکٹ کسی پسند کی پارٹی کو دینے کیلئے منسوخ کروادیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ کالسنز نے اس وقت شہرت حاصل کی جب اس نے شاہراہ کشمیر کو دوبارہ سے بنانے اور وسیع کرنے کا کنٹریکٹ جیتا جو اسلام آباد کی اہم شریان ہے۔ تاخیر کے باعث یہ منصوبہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی آخری حکومت کے دور میں (2008-2013) ایک تیز تر زخم بن گیا تھا اور دارالحکومت کے رہائشیوں کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس منصوبے کو آخر کار اس کے بعد کی حکومت نے مکمل کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں