مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیر اعظم عمران خان کا یوم شہدائے کشمیر پر دو ٹوک اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیر اعظم عمران خان کا یوم شہدائے کشمیر پر دو ٹوک اعلان، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔وزیر اعظم عمران نے شہدائے کشمیر کی لازوال

قربانیوں کو خراج عقیدت پر پیش کرنے کے لیے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور ظالمانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ شہدائے 13 جولائی 1931 آج کی تحریک آزادی کے آباؤ اجداد تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آزادی کی خاطر کشمیری نسل در نسل قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ کشمیری ہندوتوا حکومت کی سازش کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت کی ہے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کا دن دور نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close