عزم و ہمت کی مثال سمندر کی لہروں سے لڑ جانے والی 9سالہ بلوچ پاکستانی لڑکی نیٹ پر وائرل ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی)عزم و ہمت کی مثال سمندر کی لہروں سے لڑ جانے والی 9سالہ بلوچ پاکستانی لڑکی نیٹ پر وائرل ہو گئی، سینٹرل فلم سینسر بورڈ کے چیئرمین دانیال گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک روز قبل 9 سالہ باصلاحیت بچی کی تین تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سرفنگ کرتی نظر آرہی ہے۔ انٹرنیٹ پر

شیئر کی گئیں تصاویر میں سے ایک میں بچی بلوچ ثقافت کے کپڑے زیب تن کیے کھڑی ہے جس کے پیچھے سمندر نظرآرہا ہے جبکہ دو میں وہ سرفنگ اور اسکیٹ بورڈنگ کرتی نظر آرہی ہے۔دانیال گیلانی کی جانب سے تصاویر شیئر ہونے کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے بچی کی حوصلہ افزائی کی اور اْس کے عزم کو سراہا جبکہ دیگر صارفین نے اپنی آئی ڈی سے یہ تصاویر شیئر کیں۔ سینٹرل فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’9 سالہ بلوچ بچی سمندری لہروں میں سرفنگ اور اسکیٹ بورڈنگ کررہی ہے‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close