ضروری نہیں مدت پوری کرے، عمران خان کی حکومت گرے گی، وزارت عظمی کے امیدوار نے دعوی کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی )ضروری نہیں مدت پوری کرے، عمران خان کی حکومت گرے گی، وزارت عظمی کے امیدوار نے دعوی کر دیا،پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں اور ضروری نہیں کہ ہر حکومت اپنی مدت

کرے۔نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم اور ان کی حکومت کو ملک کا بڑا مسئلہ قرار دیا۔پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج کی حکومت کا ایک پلان بھی کامیاب نہیں ہوا ہے جس چیز پر بھی وزیراعظم نے نوٹس لیا وہ قوم کے لیے عذاب بن گئی ہے چاہے وہ ادویات ہے، چینی یا آٹا ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب کا اسٹائل مکمل طور پر جمہوری نہیں وہ کسی نیشنل اسٹیٹ کو مانتے نہیں ، ان کا تصور ٹوٹل ایک فاشسٹ کا ہے، یہ حکومت فاشسٹ ہے اور اس پر چلنا جمہوریت نہیں کہلاتا۔ان کا کہنا تھا کہ اس رویے سے دنیا کا کوئی ملک ٹھیک نہیں ہوتا کہ فاطمہ جناح غدار ہے، بھٹو غدار ہے، پیپلز پارٹی غدار ہے یا نواز شریف، اس سے تو کوئی سوسائٹی ٹھیک نہیں ہوئی کبھی۔ رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ عمران خان ہیں، ضروری نہیں کہ ہر حکومت اپنی مدت پوری کرے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی قیادت کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ صرف پیپلز پارٹی نہیں کہہ رہی ہے بلکہ تمام اپوزیشن پارٹیز اور حکومتی اتحادی جماعتیں کہتی ہیں کہ یہ مینجڈ الیکشن تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں