تعلیمی ادارے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ آج ہو گا، صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس طے کرے گی

اسلام آباد(پی این آئی):تعلیمی ادارے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ آج ہو گا، صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس طے کرے گی، پاکستان میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے متعلق بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا۔ کورونا وبا کے پھیلاؤ کے دوران بند کئے گئے تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند

رکھنے سے متعلق فیصلہ آج بروز بدھ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود آن لائن اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں صوبوں کی جانب سے تیار کردہ تجاویز اور ایس او پیز کا جائزہ لیا جائے گاذرائع کے مطابق بین الصوبائی وزارئے تعلیم کے اجلاس میں ایس او پیز اور تعلیمی ادارے و مدارس کھولے جانے کے حوالے مشاورت ہوگی۔بین الصوبائی کمیٹی کی سفارشات پر ملک میں کورونا کی صورتحال کے مطابق تعلیمی ادارے کھولے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔کورونا وائرس کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے مارچ سے تاحال بند ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پندرہ جولائی تک کھولے جانے کا امکان ہے۔وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ اگر حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے اسکول کھول دیں گے اور پہلے مرحلے میں ضروری کلاسز لگانے کی اجازت دیں گے۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ نجی سکولوں کی طرف سے تعلیمی ادارے کھولنے کا بہت دباو ہے لیکن ہمارے لیے بچوں کی صحت سب سے اولین ترجیح ہے، جو بھی فیصلہ کریں گے بہت احتیاط سے کیا جائے گا۔حکومت ایس او پیز کے تحت اسکولوں کو کھولنے پہ غور کر رہی ہے اور اس ضمن میں تمام صوبوں کے مدارس اور نجی تعلیمی اداروں سے تجاویز بھی طلب کرلی گئی ہیں۔اسکولوں کو کھولنے کا جائزہ لینے کے دوران نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا۔وفاقی حکومت تعلیمی ادارے کھولنے کی حکمت عملی پر یونیسیف سے بھی مشاورت کر رہی ہے۔ وفاقی وزیرتعلیم کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے کا روڈ میپ تیار ہونے کے بعد والدین کو اعتماد میں لے کر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close