پنجاب، ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈاکٹر نوکریوں چھوڑنے لگے، جنوری سے اب تک 48 ڈاکٹر مستعفی، وجہ کیا بنی؟

لاہور(پی این آئی) پنجاب، ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈاکٹر نوکریوں چھوڑنے لگے، جنوری سے اب تک 48 ڈاکٹر مستعفی، وجہ کیا بنی؟ پنجاب کےٹیچنگ اسپتالوں میں کام کرنے والے 48 ڈاکٹروں نے استعفی دے دیا۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق تمام ڈاکٹروں نے سال 2020 میں مختلف اوقات میں اپنے استعفے بھجوائے جنہیں

منظور کر لیا گیا ہے۔محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے میو اسپتال میں کام کرنے والے 14ڈاکٹروں کا استعفی منظور جب کہ الائیڈاسپتال فیصل آباد کے 2، ڈی جی خان اسپتال کے 4، سول اسپتال بہاولپور کے ایک اور شیخ زیدرحیم یارخان کے 2 ڈاکٹروں کااستعفی منظور کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جناح اسپتال کے 7، گورنمنٹ نوازشریف یکی گیٹ اسپتال کے 2 اور چلڈرن اسپتال لاہور کے 6 ڈاکٹروں کااستعفی منظور کر لیا گیا۔اسی طرح سروسز اسپتال کے 2، لیڈی ایچی سن کے ایک، لاہور جنرل اسپتال کے 3 ڈاکٹروں کا استعفی بھی منظور کر لیا گیا۔محکمہ صحت کے مطابق کوٹ خواجہ سعید اسپتال، شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال، گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال اور میاں منشی اسپتال کے بھی ایک ایک ڈاکٹر کا استعفی منظور کر لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں