اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے جنگلات کے لیے محفوظ علاقوں کے منصوبے کا افتتاح کردیا جس کے تحت ملک بھر میں 75 سو مربع کلومیٹر پر 15 نیشنل پارکس بنائے جائیں گے. اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں ٹوررزم کے لیے بے پناہ کشش
ہے، ان علاقوں کو ترقی دیکر زیادہ سے زیادہ آمدن اکٹھا کیا جاسکتا ہے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منصوبہ ملک کو سرسبزوشاداب بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے منصوبے سے کورونا کی وجہ سے بےروزگار ہونے والے نوجونوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے.عمران خان نے کہا کہ 15 نیشنل پارکس کا فیصلہ آئندہ نسلوں کے لیے بڑا قدم ہے پاکستان قدرتی حسن سے مالامال ہے، ہمیں اسے اجاگر کرنا ہوگا۔ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں ماحول کا تحفظ ضروری ہے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ہے زمینی کٹاؤکو روکنے کے لیے جنگل اگانا انتہائی ضروری ہے.وزیراعظم عمران خان نے الگ سے وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے چار نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا شہر کے چاروں میگا پراجیکٹس پر دو ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی وزیراعظم نے اسلام آباد میں راول ڈیم انٹرچینج، کورنگ پل، پی ڈبلیوڈی انڈرپاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،جبکہ مختلف سیکٹرز میں انفراسٹکچرمنصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا.جاری اعلامیہ کے مطابق راول ڈیم چوک انٹرچینج منصوبہ 2 سال میں مکمل ہو گا وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے دوران اسلام آباد میں سبزے کی حفاظت یقینی بنائی جائے اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق سے مطالبہ کیا تھا کہ آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں سندھ کے منصوبے بھی شامل کیے جائیں. کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ قومی اقتصادی کونسل اجلاس کے ایجنڈے میں ہماری7 اسکیمیں تھیں، ان میں سے ایک بھی شامل نہیں کی گئی منچھرجھیل کے لیے نئی اسکیم دی تھی وہ بھی نکال دی گئی‘وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ جواسکیم بجٹ میں موجود نہیں تھی اورساڑھے 3 ماہ میں اس پر ایک ارب خرچ ہوگئے وفاق کی جانب سے بجٹ میں سندھ کے لیے کوئی نئی اسکیم نہیں رکھی گئی ہے.وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ بجٹ سے 2 دن پہلے اجلاس بلانے کا کیا فائدہ؟ آئین میں لکھا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کی میٹنگ سال میں دوبارہونی چاہیے پچھلے 2 سال میں قومی اقتصادی کونسل کی صرف دو میٹنگز ہوئیں‘وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اسلام آباد جانا تھا لیکن پیغام ملا کہ اجلاس ویڈیو لنک پر ہوگا۔ کہا گیا اسلام آباد آبھی گئے تومیٹنگ میں شامل نہیں ہونے دیا جائے گا، ویڈلنک پر لیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں