کوئی ڈیل ہو جائے اور این آر اومل جائے ، شہباز شریف کن کوششوں میں مصروف ہیں؟ نامور صحافی کا بڑا دعویٰ

لاہور(پی این آئی) شہبازشریف چاہتے ہیں کہ ان کی نیب مقدمات سے جان چھوٹ جائے۔ صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں خبر دی ہے کہ صدر مسلم لیک ن چاہتے ہیں کہ نیب مقدمات سے ان کی جان چھوٹ جائے۔ بات کرتے ہوئے تجزیہ

نگار کا کہنا تھا کہ صدر مسلم لیگ ن اس کوشش میں ہیں کہ ان کی پردے میں کوئی ڈیل ہو جائے اور این آر او طرز پر ان کے ساتھ کوئی معاہدہ کر لیا جائے۔تجزیہ کار نے مزید انکشاف کیا ہے کہ اس وقت مریم نواز اور شہبازشریف دونوں مشکلات کا شکار ہیں اور اپنی راہیں ہموار کرنے کی کوشش میں ہیں، ان مشکل حالات میں کچھ لوگوں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ دونوں وقتی طور پر آپس میں صلح کر لیں۔تا ہم شہبازشریف کے اوپر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار نے بتایا ہے کہ ان کی جانب سے کورونا ٹیسٹ میں بھی اسی لئے کوتاہی کی جا رہی ہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ پس پردہ ان کے ساتھ کوئی ڈیل ہو جائے۔خیال رہے کہ صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف بھی کورونا کا شکار ہو گئے تھے، لیکن 14 دن کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد بھی انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ نہیں کروایا تھا۔ تا ہم 29 جون کو لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو 2 جولائی کو انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ سائنسز سے کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم بھی دے دیا تھا جس کے بعد ان کا آج کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا ۔ اس موقع پر دوران سماعت شہبازشریف کے وکیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 14 دن گزارنے کے بعد شہباز شریف میں کورونا کی علامات موجود ہیں، اس لئے وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔اس موقع پر عدالت کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ضمانت منظور ہونے کے 7 دن بعد شہبازشریف نے دستخط کرنے عدالت آنآ تھا لیکن وہ کیوں نہیں آئے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شہبازشریف کے وکیل کی جانب سے بتایا گیا ہے ضمانت ملنے کے اگلے دن شہبازشریف کورونا کا شکار ہو گئے تھے، اس لئے وہ ہسپتال نہیں آسکے۔تا ہم اب صابر شاکر کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن اس کوشش میں ہیں کہ ان کی پردے میں کوئی ڈیل ہو جائے اور این آر او طرز پر ان کے ساتھ کوئی معاہدہ کر لیا جائے۔

close