امریکہ کی جانب سے پاکستان میں کورونا کے مریضوں کے لیے 100 وینٹی لیٹرز کا تحفہ پہنچ گیا

کراچی(پی این آئی)امریکہ کی جانب سے پاکستان میں کورونا کے مریضوں کے لیے 100 وینٹی لیٹرز کا تحفہ پہنچ گیا، کورونا وائرس کی وبا ئی صورتحال میں امریکی حکومت نے پاکستان کو وینٹی لیٹرز عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔اس ضمن میں 100وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ جمعرات کو ڈی ایچ ایل کارگو فلائٹ نمبر ای ایس او

515 کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔جس کو ٹی سی ایس لاجسٹکس کے ویئر ہاؤس میں اسٹور کر دیا گیا ہے۔ یہ وینٹی لیٹرز جمعہ کو ایک تقریب کے دوران باقاعدہ طور پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کیے جائیں گے۔تقریب میں امریکی قونصل جنرل، چیئرمین این ڈی ایم اے، امریکی قونصل خانے اور وزارت خارجہ کے افسران سمیت این ڈی ایم اے کے افسران شرکت کریں گے۔

close