پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق تعلیمی ادارے، شادی ہالز، ریسٹورنٹس، پارک اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے، سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہو

گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، پیر تا جمعہ کھلے رہیں گے جبکہ میڈیکل اسٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔اس کے علاوہ کال سینٹرز کو 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہو گی، سکینڈری ہیلتھ کیئر گروسری اور کریانہ اسٹور صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے۔ تمام چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیے کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور یہ 15جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close