پنشن میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ فیصلہ کب ہو گا، اہم تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نےوفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیاہے،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ کےطلب کردہ اجلاس کے ایجنڈے میں جن14نکات پرغورہوگااُن میں کیاچیزیں شامل ہیں؟تفصیلات آ گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےوفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب

کرلیا ہے،اس سے قبل یہ اجلاس آج ہونا تھا تاہم قومی اسمبلی کے جاری سیشن کی وجہ کی وجہ سے کابینہ کا انتہائی اہم اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا ۔کل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی اورسیاسی صورتحال پرغورہوگا،اجلاس میں کوروناوائرس کی صورتحال سمیت پارٹی امورپربھی غور کیا جائےگا۔کابینہ اجلاس میں جن 14نکاتی ایجنڈاپرغورہوگا ان میں وزارت داخلہ کی جانب سےممنوع اسلحہ لائسنس کےاجراءکامعاملہ ایجنڈےمیں شامل ہے ،ای اوبی آئی پنشنرزکی پنشن میں اضافہ کافیصلہ کابینہ کرےگی،کابینہ اجلاس میں عراق اوردیگرممالک کےلئےزائرین پالیسی ریگولیٹری فریم ورک پیش کیاجائےگا۔وفاقی میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ بل پرنیشنل ہیلتھ ریفارمزٹاسک فورس کی بریفنگ دےگی جبکہ پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈکےایم ڈی کی تعیناتی بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈےمیں شامل ہے۔کابینہ اجلاس کے چودہ نکاتی ایجنڈے میں ای سی سی اورکابینہ کی توانائی کمیٹیوں کےفیصلوں کی توثیق بھی شامل ہے جبکہ ایس ای سی پی کےمالی سال2020کےآڈیٹرزکی منظوری ایجنڈےمیں شامل ہے۔کابینہ اجلاس میں ریونیوڈویژن کی جانب سےپینل سرچارج کی معافی کامعاملہ بھی ایجنڈےمیں شامل کیا گیا ہے۔کابینہ اجلاس میں جعلی ڈگری والےپائلٹس کےلائسنس کی منسوخی پرغورہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں