اگلی وبا چین میں موجود کن جانوروں سے پھیلے گی؟ سائنسدانوں کی پیشنگوئی نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

بیجنگ(پی این آئی) کورونا وائرس کی وباءسے ابھی انسانیت کی جان چھوٹی نہیں تھی کہ سائنسدانوں نے چین سے ہی ایک اور نئی وباءپھوٹنے کی خوفناک وارننگ جاری کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ نئی وباء’سوائن فلو‘ کی ایک نئی قسم ہے جس کے متعلق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ سوائن فلو کی

یہ نئی قسم چین بھرمیں فارمز پر پلنے والے سو¿روں میں موجود ہے اور اس نئے سٹرین(Strain) میں سو¿روں سے انسانوں کو لاحق ہونے اور آگے پھیلنے کی بہت زیادہ صلاحیت ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ بری خبر چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے سائنسدانوں نے سنائی ہے جنہوں نے چین کے خنزیروں کے مختلف فارمز سے ان ناپاک جانوروں کے جسم سے نمونے لے کر ان کے ٹیسٹ کیے ہیں۔ سائنسدانوں کی یہ ٹیم 2011ءسے چین بھر میں یہ تحقیق کر رہی تھی جس کے نتائج اب سامنے آئے ہیں۔ سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ یہ سوائن فلو کا جدید ترین سٹرین ہے جو سو¿ر سے انسانوں کو لاحق ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس نئے سٹرین کو ’جی 4ای اے ایچ 1این 1‘ (G4 EA H1N1)کا نام دیا گیا ہے اور اب تک یہ وائرس 2انسانوں کو لاحق ہونے کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔

close