60سالہ سکیورٹی گارڈشہید افتخار واحد دو روز بعد ریٹائر ہونے والے تھے، افتخار واحد کفیل تھے،بیٹا عزاج واحدمعذور ہے، کمانے کے قابل نہیں

کراچی (پی این آئی) پیر کے روز کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونےوا لے نجی سکیورٹی گارڈ60 سالہ افتخار واحد دو روز کے بعد ریٹائر ہو نے والے تھے لیکن اس سے قبل وہ حملہ آوروں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔ افتخار واحد گذشتہ 10 برسوں سے پاکستان سٹاک

ایکسچینج میں سکیورٹی گارڈ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ان کے ساتھی گارڈ کا کہنا ہے کہ وہ صبح سے غمزدہ ہیں کیونکہ ان کی آنکھوں کے سامنے ان کے ساتھی مارے گئے۔ واحد کے بڑے بیٹے عزاج واحد تعزیت وصول کر رہے ہیں۔ عزاج واحد جسمانی طور پر معذور ہیں اور کوئی کام کاج کرنے سے قاصر ہیں۔پاکستان سٹاک بورڈ کے چیئرمین سلیمان مہدی کا کہنا ہے کہ ان کے سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے یہ حملہ ناکام ہوا ہے۔ تین بجے ان کی گلی میں ایمبولینس افتخار کی میت لے کر آئی، ان چند گھنٹوں میں اس گھرانے کی دنیا ہی بدل چکی تھی۔ افتخار گھر کے واحد کفیل تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close