سٹاک ایکسچینج پر حملے کے دوران شہید سکیورٹی گارڈ کی بہن کا بھی انتقال، بہن بھائی کی نماز جنازہ لیاری میں ایک ساتھ ادا کی گئی

کراچی (پی این آئی)سٹاک ایکسچینج پر حملے کے دوران شہید سکیورٹی گارڈ کی بہن کا بھی انتقال، بہن بھائی کی نماز جنازہ لیاری میں ایک ساتھ ادا کی گئی، کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے شہید سیکیورٹی گارڈ حسن کی بہن بھی انتقال کرگئیں۔نجی سکیورٹی کمپنی کے سپروائزر کے

مطابق جس وقت اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں حسن شہید ہوا، اسی وقت گھر پر اس کی بہن بھی انتقال کرگئی، شہید بھائی اور بہن کی نماز جنازہ ایک ساتھ ادا کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close