یکم جولائی کو تمام بینک بند ہوں گے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کا اعلامیہ جاری

کراچی (پی این آئی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی کو تمام بینک پبلک ڈیلنگ کیلئے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جولائی بروز بدھ کو سٹیٹ بینک آف پاکستان عوام سے لین دین نہیں کرے گا۔ اس روز صرف پبلک ڈیلنگ بند رہے گی تاہم بینک کھلے رہیں گے

اور تمام ملازمین حاضری یقینی بنائیں گے۔ جو بینک ملازمین ورک فراہم ہوم کر رہے ہیں یا دفتر آرہے ہیں وہ سب یکم جولائی کو کھاتے کلوز کرنے کیلئے کام کریں گے۔سٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ یکم جولائی کو تمام بینک بشمول مالی ترقیاتی ادارے، مائیکروفنانس بینک اس روز عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔ خیال رہے کہ یکم جولائی کو نیا مالی سال شروع ہوگا اس لیے بینک اپنے کھاتے کلوز کرنے کیلئے بند رہتے ہیں۔

close