چین کا دبائو ،پاکستان نے چین کے دباو پر سی پیک منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات روک دیں، غیر ملکی اخبارکا دعویٰ

لندن (پی این آئی )برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پاکستان چین سے سی پیک منصوبوں کی شرائط پر از سر نو مذاکرات کی کوششیں کررہی ہے اور اس حوالے سے پاکستان نے چین کے دباو پر سی پیک منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات روک دی ہیں جس کا ایک مقصد مذاکرات میں زیادہ رعایتیں حاصل

کرنا ہے۔برطانوی اخبار فنانشنل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر دو بارہ مذاکرات کا سبب وہ تحقیقاتی رپورٹس بنی ہیں جن میں چینی کمپنیوں کے اشتراک سے بنے بجلی گھروں میں اضافی لاگت اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر کی گئی تحقیقات میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ پورٹ قاسم الیکٹرک پاورکمپنی اور شین ڈونگ رووی انرجی کے اشتراک سے بننے والے کول پاورپلانٹ کی لاگت اور قرض کی شرح میں تین ارب ڈالر اضافی ادائیگی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close