ائر بلیو اور سیرین ائر لائن کے کتنے پائلٹوں کے لائسنس مشکوک ہیں؟ وزیر شہری ہوا بازی نےاعلان کر کے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد (پی این آئی) شہری ہوا بازی کے وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ ایئر بلو کے 9 اور سیرین ائیر لائن کے دس پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہیں،پی آئی اے میں آئی ٹی کے شعبے کی بھی چھان بین کی جارہی ہے،پی آئی اے میں صفائی کا عمل ضروری تھا، اس عمل کو جاری و ساری رکھنا ہے ۔وزیر ہوا بازی نے کہا

کہ آئی ٹی کےلوگ بھی جعلی لائسنس کے اجراء میں شامل ہیں لائسنس کے بغیر 3 سے 4 ایسے لوگ ہیں جو سول ایوی ایشن میں نہیں ہیں۔غلام سرور خان نے کہا کہ ہم نے آج تک کوئی بھرتی نہیں کی، بعض لوگ ہمارے اقدمات کو منفی سمجھ رہے ہیں، ہم نے ریفارمز کا عمل شروع کیا ہے، جہاں غلط ہورہا ہے اس کو درست کرنا ہے۔۔۔۔

close