کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کو زمین مارکیٹ سے زیادہ ریٹ پر فروخت، خواجہ آصف کی آج نیب میں پیشی

اسلام آباد(پی این آئی):کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کو زمین مارکیٹ سے زیادہ ریٹ پر فروخت، خواجہ آصف کی آج نیب میں پیشی،قومی احتساب بیورو(نیب)لاہورنے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو آج 11 بجے طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق رہنماء مسلم لیگ ن خواجہ آصف بھی نیب ریڈار پر آ گئے۔نیب لاہور نے

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما خواجہ آصف کو آج صبح 11 بجے طلب کر رکھا ہے جبکہ خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا بھی الزام ہے،خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے زمین مارکیٹ ریٹ سے زیادہ فروخت کی جبکہ اس کیس میں خواجہ آصف کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔

close