پارک لین ریفرنس، آصف زرداری کے خلاف فرد جرم 6جولائی کو عائد کی جائے گی، ویڈیو لنک کا انتظام کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(پی این آئی):پارک لین ریفرنس، آصف زرداری کے خلاف فرد جرم 6 جولائی کو عائد کی جائے گی، ویڈیو لنک کا انتظام کرنے کی ہدایت، احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم کے لیے 6 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت نے نیب کو زرداری سمیت تمام ملزمان کے لئے

ویڈیو لنک کا انتظام کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت میں پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ آصف علی زرداری نے ایک بار پھر حاضری سے استثنی کی درخواست دی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کورونا وائرس کی وجہ سے آصف زرداری عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔ جس پر جج احتساب عدالت نے کہا آصف زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کر دیتے ہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا 6 جولائی کی تاریخ دے دیں، میں آجاؤں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close