کورونا وائرس کے علاج کی دریافت میں بڑی کامیابی، ایک اور موثر دوا تلاش کر لی گئی

نیویارک(پی این آئی) کورونا وائرس کے خلاف ایک اور دوا مو¿ثر ثابت ہونے کی خوشخبری آ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ دوا گٹھیا (Gout)نامی بیماری کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے جس کا نام ’کولچیسین‘ (Cholchicine) ہے۔ ماہرین نے تجربات کے بعد نتائج میں بتایا ہے کہ یہ دوا کورونا وائرس

کے مریضوں میں انفلیمیشن کے خلاف مزاحمت کرتی ہے اور ان کے وائرس سے صحت مند ہونے کے امکان 10گنا بڑھا دیتی ہے۔اس دوا کے تجربات میں سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے مریضوں کے ایک گروپ کو یہ دوا دی جبکہ دوسرے گروپ کو اس دوا کا بے اثر ماڈل دیا جاتا رہا۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ جن مریضوں کو کولچیسین دی جا رہی تھی ان ایسے پروٹینز کی مقدار بہت کم تھی جو انفلیمیشن اور دل کی انجری کی علامات ہوتے ہیں۔ اس گروپ کے لوگوں میں، جنہیں کولچیسین دی جاتی رہی تھی، شرح اموات صرف 1.8فیصد رہی جبکہ دوسرے گروپ میں یہ شرح 14فیصد رہی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوا کی اینٹی انفلیمیٹری خصوصیت کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے جو ان میں سائٹوکین سٹارمز کو روکتی ہے اور ان کے زندہ رہنے کے امکانات میں اضافہ کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close