کورونا کا پھیلاؤ، دو بڑی ائر لائنز نے خلیجی ملکوں سے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کر دیں

اسلام آباد(پی این آئی):کورونا کا پھیلاؤ، دو بڑی ائر لائنز نے خلیجی ملکوں سے پاکستان کے لیے پروازیں معطل کر دیں،پاکستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث 2 غیرملکی ائیرلائنز نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کردیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث فلائی دبئی اور اتحاد ائیر نے

پاکستان سے جانے والی پروازیں معطل کردی ہیں۔فلائی دبئی کے مطابق ائیرلائن نے پاکستان میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث پاکستان سے مسافر نہ لے جانے کا فیصلہ کیا ہے اور 25 جون سے صرف دبئی سے پاکستان مسافروں کو لایا جائے گا۔دوسری جانب اتحاد ائیر نے بھی پاکستان سے جانے والی پروازیں فوری طور معطل کردیں ہیں۔ اتحاد ائیر کے مطابق یو اے ای سے پاکستان آنے والے مسافروں والی پروازیں اور اتحاد ائیرویز کی کارگو سروس مکمل جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں