اگلے سال معاشی ترقی کے حوالے سے حکومت اور آئی ایم ایف کے اعداد و شمار میں بڑا تضاد، جنوری 2021 میں زبردست دباؤ آئے گا، آئی ایم ایف

اسلام آباد(پی این آئی):اگلے سال معاشی ترقی کے حوالے سے حکومت اور آئی ایم ایف کے اعداد و شمار میں بڑا تضاد، جنوری 2021 میں زبردست دباؤ آئے گا، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ میں اگلے سال پاکستان کی معاشی ترقی ایک فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کی

جانب سے ورلڈ اکنامک آوٹ لُک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ اگلے سال پاکستان کی معاشی ترقی ایک فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے معاشی شرح نمو کا تخمینہ حکومتی اندازوں کے برعکس ہے جس میں حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 2.1 فیصد مقرر کیا۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق اس سال پاکستان کی گروتھ منفی صفر اعشاریہ چار فیصد رہے گی کیونکہ کورونا سے عالمی معاشی بحران توقعات سے زیادہ سنگین ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری تامارچ 2021 میں مزید مالی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والے ممالک میں وبا پھر پھیلنے کا خدشہ بھی ہے۔

close