سندھ میں کورونا متاثرین دگنے، ٹیسٹنگ کی صلاحیت نصف ہو گئی، عملہ کہاں گیا؟

کراچی(پی این آئی):سندھ میں کورونا متاثرین دگنے، ٹیسٹنگ کی صلاحیت نصف ہو گئی، عملہ کہاں گیا؟ سندھ میں کورونا کی ٹیسٹنگ 50 فیصد سے بھی کم ہوگئی کیونکہ کورونا سے متاثر ہونے کے باعث ٹیسٹنگ کا عملہ ہی نایاب ہوگیا۔ سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کے دستیاب عملےکو اسٹاف کی کمی کے باعث بیک لاگ پورا

کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔21 جون کو سندھ میں 13890، 22 جون کو 9841 اور 23 جون کو یہ تعداد مزید کم ہوکر صرف 6597 ٹیسٹ رہ گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ نے 23 جون کے اعداوشمار جاری ہی نہیں کیے جب کہ 24 جون کو وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں 7400 ٹیسٹ کیےگئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق سول، جناح، اوجھا اور کراچی یونیورسٹی سمیت دیگر لیبارٹریز میں ہزاروں ٹیسٹ کے نتائج جاری نہیں کیے جاسکے۔ اس کے علاوہ گزشتہ ہفتےسے گھروں پر جاکر ٹیسٹنگ کی سہولت بھی بند کی جاچکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close