کراچی (پی این آئی)اور اب سندھ ہائیکورٹ نے شوگر انکوئری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد روک دیا، 30 جون تک حکومت سے جواب طلب، سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور دیگر اداروں کو شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد سے روک دیا۔انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے خلاف سندھ کی 20 شوگرملز
نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا جہاں جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ درخواست گزار شوگرملز کے خلاف آئندہ سماعت تک کوئی کارروائی نہ کی جائے جب کہ عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 30 جون کو جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے درخواست گزار سے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی جانب سے معاملہ نیب بھیجنے پر دلائل بھی طلب کرلیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں