لاہور(پی این آئی)بجٹ کسانوں کا دشمن ہے، پنجاب بھر کے کسانوں نے 25 جون کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا۔پنجاب اسمبلی کے سامنے ہم 25 جون کو دھرنا دیں گے بجٹ کسان دشمن ہے کسانوں کو نظرانداز کیا گیا اور ان پہ مزید ٹیکس لگائے گئے ہیں یہ بات حافظ محمد حسین صدر کسان بورڈ جنوبی
پنجاب ضلعی صدر زبیر احمد خان ملکانی زاہد سلیم بذدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتقالات اراضی پہ 5000 اضافی ٹیکس لگانا کسانوں پہ ظلم ہے کسان پہلے سے متعدد زرعی ٹیکس دے رہے ہیں جب کی حکومت کی طرف سے کبھی ریلیف نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا زرعی ادویات کے لائسنس جاری کرنے کی اتھارٹی نے ہزاروں لائسنس جاری کرکے جعلی زرعی ادیات بنانے والوں کو کھلی چھٹی دے دی ہے جعلی ادویات کا دھندہ عروج پہ ہے۔ پنجاب کا کسان ان جعلی ادویات کی تشہیری مہم سے متاثر ہوکر شکارہو جاتا ہے اوراپنی فصل گنوا دیتا ہے حکومت اس مافیا کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ کسان اپنی بقا کی جنگ لڑنے کیلئے سڑکوں پہ آئیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں