اسلام آباد(پی این آئی)نیب پھر سرگرم، چیئرمین نیب نے ایک سابق جج اور 3 اہم سیاسی شخصیات کے خلاف کرپشن کیس کی تحقیقات کی منظوری دےدی۔چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے سابق سیشن جج سمیت 3 شخصیات کےخلاف کرپشن کیسزکی تحقیقات کی منظوری دیدی۔نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس
(ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،چیئرمین نیب نے 3 کرپشن کیسزکی تحقیقات کی منظوری دیدی۔نیب اعلامیہ کے مطابق سابق سیشن جج خضرحیات ودیگرکیخلاف کرپشن کیس کی تحقیقات کی منظوری دیدی گئی اس کے علاوہ سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیرگورچانی اور سابق رکن اسمبلی احمد خان بلوچ کیخلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بدعنوانی کے خاتمہ کیلیے نیب سنجیدہ کوششیں کررہا ہے،میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانااولین ترجیح ہے،نیب کاتعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اورفرد سے نہیں۔چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب کاتعلق صرف اورصرف ریاست پاکستان سے ہے،نیب کسی دباو¿،دھمکی اورپروپیگنڈاکی پرواہ کیے بغیرکام کررہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں