شہباز شریف متحرک، پی این پی کی حکومت سے علحٰدگی، اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی اتحادیوں سے رابطے شروع کر دیئے

لاہور(پی این آئی)شہباز شریف متحرک، پی این پی کی حکومت سے علحٰدگی، اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی اتحادیوں سے رابطے شروع کر دیئے۔بی این پی کی حکومت سےعلیحدگی کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے حکومت کے ناراض اتحادیوں کے ساتھ رابطے شروع کردیے۔حکومت کو مسائل کے حل کے لیے ایک

ہفتے کی مہلت دینے والے شاہ زین بگٹی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا رابطہ ہواہے، اس سے قبل سابق صدر زرداری بھی اختر مینگل اور شاہ زین بگٹی سے رابطہ کرچکے ہیں۔لیگی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراور قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور شازین بگٹی کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے ، شازین بگٹی نے قائد حزب اختلاف کی مزاج پرسی کی اوران کی صحت یابی کے لیے دعا کی ۔شہبازشریف نے نیک تمنائوں کے اظہاراورٹیلی فون کرنے پر شاہ زین بگٹی کا شکریہ ادا کیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان سیاسی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنمائوں نے مل کر چلنے اور ملاقات کا بھی فیصلہ کیا لیکن اس ملاقات کو وقت یا تاریخ بعد میں طے ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر سے گفتگو کے دوران شاہ زین بگٹی حکومت سے نالاں دکھائی دیے ۔دوسری جانب سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے شاہ زین بگٹی سے رابطہ کیا ،مولانا عبدالغفور حیدری نے شاہ زین بگٹی کی خیریت دریافت کی ،دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جلد ملاقات پر بھی اتفاق ہوا،دونوں رہنماؤں کاکہناتھا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کو مسلسل نظرانداز کررہی ہے،حکومت کو ایک ہفتہ کا الٹی میٹم دیدیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close