لاہور(پی این آئی)پیپلز پارٹی نے بے نظیر انکم سپورٹ کے نام کی تبدیلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنچ کر دی،اکستان پیپلز پارٹی نے بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنچ کر دیا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے ہائیکورٹ کو آئینی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں
وفاقی حکومت، وزارت خزانہ، سیکریٹری بے نظیر انکم سپورٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ موجودہ حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے احساس پروگرام رکھ دیا ہے، 2010 میں پیلز پارٹی نے غریب اورمستحق افراد کے لیے انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، انکم سپورٹ پروگرام کے لیے بے نظیرانکم سپورٹ ایکٹ 2010 بنایا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ موجودہ حکومت نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر پروگرام کا نام تبدیل کیا، بے نظیرانکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کے لیے ایکٹ میں ترامیم کرنا ضروی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام احساس پروگرام رکھنے کا اقدام کالعدم قرار یا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں