صوبے کے 235 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد 22 ہزار 633، اجمل وزیر نے سب بتا دیا

پشاور(پی این آئی)صوبے کے 235 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد 22 ہزار 633، اجمل وزیر نے سب بتا دیا۔خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ صوبے کے 235 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔پشاور میں میڈیا بریفنگ کے دوران اجمل وزیر نے کہا کہ

صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد 22 ہزار 633 ہے، 6 ہزار 969 افراد صحتیاب ہوچکےہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 241 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ساڑھے 6 لاکھ افراد کو گھروں تک محدود کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں 3 ہزار 130 متاثرہ افراد ہیں، جن میں 2 ہزار 746 گھروں پر آئسولیٹ ہیں۔اجمل وزیر نے یہ بھی کہا کہ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن پوائنٹس وافر مقدار میں موجود ہیں، موجودہ حالات میں ا ہم معاملات پر اپوزیشن کا سیاست کرنا غیر دانش مندی ہے۔انہوں نے کہاکہ باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اب تک 88 پروازوں کے ذریعے 14 ہزار 152مسافر پہنچے ہیں، آج بھی 4 پروازوں کے ذریعے 650 مسافر پہنچے رہے ہیں۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ خلیجی ممالک سے 58 میتیں بھی پشاور ایئرپورٹ پر پہنچائی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں