اسلام آباد(پی این آئی)کنفیوز عمران خان نہیں، کنفیوز آپ ہیں جو لیپ ٹاپ کے سامنے بھی ماسک پہن کر بیٹھتے ہیں، شہباز گل شہباز شریف کو جواب۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کردیا۔شہباز شریف کی طرف سے عمران
خان کو کنفیوژ قرار دینے پر شہباز گل نے کہا کہ کنفیوز وہ ہیں جو لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھتے ہوئے بھی ماسک پہنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پر تنقید کرنے والے موصوف نیب پیشی پر چوروں کی بارات کے ساتھ جاتے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ موصوف نے ماضی میں فرمایا تھا کہ میں غریب والدین کے گھر پیدا ہوا جبکہ میرے بھائی کے والدین جدی پشتی امیر تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقوال ان موصوف کے ہیں جو وزیراعظم پر کنفیوز ہونے کا الزام لگا رہے ہیں۔شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ آپ کا اصل مقصد قوم کو کنفیوز کرنا ہے، جس میں آپ کامیاب نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کورونا پر پالیسی پہلے دن سے واضح ہے جس کی دنیا معترف ہے، جب تک ویکسین دریافت نہ ہوجائے ہمیں کورونا کےساتھ زندگی کو پلان کرنا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ قوم کسی کنفیوژن میں نہیں، اسے معلوم ہے کہ وہ آپ کی کرپشن اور لوٹ مار کی قیمت ادا کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الحمد للّٰہ پچھلے ہفتے سے کورونا کے کیسز کم ہورہے ہیں، پاکستان ان ممالک میں ہے، جن میں کورونا سےصحتیاب افرادکی شرح سب سے زیادہ ہے۔شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ آپ کی خواہش تھی کہ سخت لاک ڈاؤن ہو، لوگ کورونا کے ساتھ بھوک سے بھی مریں اور آپ سیاست کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی اس خواہش کو ناکام ہوتا دیکھ کر دراصل آپ کی فرسٹریشن بڑھتی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں