پنجاب میں میں تین گھنٹے سکول کھولنے کی تجویز، محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول کھولنے کے ایس او پیز، تجاویز پر کام شروع کردیا

لاہور(پی این آئی):پنجاب میں میں تین گھنٹے سکول کھولنے کی تجویز، محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول کھولنے کے ایس او پیز، تجاویز پر کام شروع کردیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نےسکول کھولنے کے ایس او پیز اور تجاویز پر کام شروع کردیا جس کے تحت سکولوں کے اوقات کار تین گھنٹے کرنے کی تجویز دی گئی

ہے۔حکام محکمہ سکول ایجوکیشن کےمطابق کورونا وائرس کے باعث بند سکولوں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کے لیے تجاویز پر کا شروع کر دیا گیا ہے اورپہلے مرحلے میں نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کو سکول بلانے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں آٹھویں اور پانچویں جماعت کے طلبہ کو سکول بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔حکام کامزید کہنا تھا کہ سکولوں کے اوقات کار تین گھنٹے کرنے کی تجویز ہے جبکہ سکول کھولتے ہی آغاز میں صرف لازمی مضامین کو پڑھانے کی تجویز ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے نجی سکولوں سے بھی تجاویز مانگ لی ہیں۔ جس کے لیے نجی سکولوں کو دو کیٹگریز میں تقسیم کردیا گیا ہے چار ہزار سے کم اور چار ہزار سے زائد فیس وصول کرنے والے سکولوں کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔دو کیٹگریز کے سکول کو کل تک ایس او پیز جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close