تم لوگوں نے اسٹیل مل کا جو حال کیا وہ سب کو معلوم ہے، کمرہ عدالت میں بدنظمی پر سندھ ہائی کورٹ کے جج نے اسٹیل مل ملازمین کو باہر نکا دیا

کراچی(پی این آئی)تم لوگوں نے اسٹیل مل کا جو حال کیا وہ سب کو معلوم ہے، کمرہ عدالت میں بدنظمی پر سندھ ہائی کورٹ کے جج نے اسٹیل مل ملازمین کو باہر نکا دیا،سندھ ہائیکورٹ ميں پاکستان اسٹیل ملزکے ملازمین کوفارغ کرنےکےکيس کی سماعت کےموقع پرعدالت نے اسٹیل مل ملازمین کو کمرہ عدالت سے باہر

نکال دیا۔منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں پاکستان اسٹیل ملزملازمین کوفارغ کرنےکےکيس کی سماعت ہوئی۔اسٹیل مل ملازمین نےعدالت سے استدعا کی کہ یہ9ہزارملازمین کےمستقبل کا سوال ہے۔ عدالت میں شور شرابا بڑھا تو جسٹس عمرسیال نےبرہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دئیے کہ یہ تمہارا سی بی اے نہیں ہے،اس طرح بات کروگےتوجیل جاؤ گے۔جسٹس عمرسیال نے مزید کہا کہ تم لوگوں نے جو اسٹیل ملز کا حال کیا وہ سب کو معلوم ہے۔ جسٹس عمرسیال کےحکم پراسٹیل مل ملازمین کوکمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے،سندھ ہائیکورٹ کیس نہیں سن سکتی۔ اسٹیل ملزملازمین کے وکیل عباس ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سپريم کورٹ ميں نجکاری نہيں بلکہ ملازمين کی ترقی کا کيس زيرِسماعت ہےجسٹس عمر سیال کا کہنا تھا کہ درخواست گزارچاہيں توہائيکورٹ کافيصلہ سپريم کورٹ ميں چيلنج کرسکتےہيں۔عدالت نے درخواست کی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close