پی ٹی آئی حکومت ناراض اتحادی بی این پی کو منانے میں ناکام ہو گئی، اپوزیشن جماعتوں نے اختر مینگل سے رابطے بڑھا لیے

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی حکومت ناراض اتحادی بی این پی کو منانے میں ناکام ہو گئی، اپوزیشن جماعتوں نے اختر مینگل سے رابطے بڑھا لیے،پیپلز پارٹی کا بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے رابطہ ،اہم سیاسی امورپر گفتگو ،جلد ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے بعد پاکستان

پیپلزپاٹی کا بھی بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے رابطہ کیا گیا ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان اہم سیاسی امور پر گفتگو کی گئی ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے جلد ملاقات پر اتفاق کرلیا، ملاقات میں حکومت کو ٹف ٹاٹم دینے کی حکمت عملی سمیت اہم امور پر گفتگو ہوگی۔ذرائع کے مطابق حکومت تاحال اختر مینگل کو منانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close