بھارت اور چین کا لداخ میں تنازعہ، وفاقی کابینہ کے آج کے ایجنڈے پر، پاکستان کی حکمت عملی طے کی جائے گی

اسلام آباد(پی این آئی)بھارت اور چین کا لداخ میں تنازعہ، وفاقی کابینہ کے آج کے ایجنڈے پر، پاکستان کی حکمت عملی طے کی جائے گی، وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، لداخ تنازع پر چین بھارت کشیدگی ایجنڈے میں شامل ہے، ای سی سی اور انرجی پر کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا، لداخ تنازع پر چین بھارت کشیدگی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، اجلاس میں بھارت چین سرحدی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ای سی سی اور انرجی پر کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی قصرناز کراچی اور چمبہ ہاؤس لاہور کو لیزپر دینے کے معاملہ پر بھی غور کیا جائے گا۔اس کے علاوہ سیٹلائٹ سروسز کی اجازت سے متعلق وزارت آئی ٹی پالیسی ہدایات پیش کرے گی، محکمہ موسمیات کے ملازمین پر لازمی مینٹی ننس ایکٹ کے نفاذ میں توسیع کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب میں زمینوں کی نظرثانی شدہ قیمتوں پر چیئرمین متروکہ وقف املاک اجلاس کے اراکین کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close