پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ہیرو سوہو نے ایوان میں تقریر کے دوران بیچ میں بولنے پر ڈنڈا مارنے کی دھمکی دے دی

کراچی(پی این آئی)پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ہیرو سوہو نے ایوان میں تقریر کے دوران بیچ میں بولنے پر ڈنڈا مارنے کی دھمکی دے دی۔ پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ہیرو سوہو نے ایوان میں اظہار خیال کے دوران بیچ میں بولنے پر ڈنڈا مارنے کی وارننگ دے دی۔سندھ اسمبلی اجلاس میں متعدد اراکین نے ویڈیو لنک

کے ذریعے شرکت کی جب کہ کچھ اسمبلی میں موجود تھے۔اجلاس میں رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو نے بھی شرکت کی اور اس دوران وہ کچھ غصے میں نظر آئیں۔ہیرو سوہو نے اظہار خیال سے قبل وارننگ کی دی کہ اگر مجھے تقریر کے دوران کسی نے ڈسٹرب کیا تو ڈنڈا ماردوں گی۔ہیرو سوہو کے بیان پر اپوزیشن اراکین نے اسمبلی میں شور شرابا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close