کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اہلکار موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید، پسماندگان میں بیوہ، 5 بیٹیاں ایک بیٹا سوگوار

کوہاٹ (پی این آئی)کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اہلکار موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید، پسماندگان میں بیوہ، 5 بیٹیاں ایک بیٹا سوگوار۔ ضلع کوہاٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس اہل کار کو شہید کر دیا۔پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی اہل کار خان وزیر صبح گھر سے دفتر جارہا تھا کہ سٹی

پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا،شہید کی نمازِ جنازہ فرید حسین بنگش شہید پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی کوہاٹ، ڈی پی او، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ سمیت، پولیس افسران و اہل کاروں اور شہریوں نے شرکت کی۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید اہلکار کی میت کو سلامی پیش کی۔شہید اہلکار نے پسماندگان میں بیوہ، 5 بیٹیاں اور 1 بیٹا سوگوار چھوڑا ہے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close