جمرود کے بعد ریسکیو 1122 کے دوسرے سٹیشن نے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں سرگرمیاں شروع کر دیں

پشاور(پی این آئی)جمرود کے بعد ریسکیو 1122 کے دوسرے سٹیشن نے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں سرگرمیاں شروع کر دیں۔ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں ریسکیو1122 کے دوسرے اسٹیشن نے عملی خدمات کا آغاز کردیا ہے۔ریسکیو1122 کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ نئے قائم کئے گئے اس اسٹیشن کو مستقبل قریب

میں جدید گاڑیوں اور مشینری سے لیس کیا جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ اس اسٹیشن کے قیام سے مقامی آبادی کو ہنگامی خدمات ان کی دہلیز پر دستیاب ہوں گی۔ ڈی جی ریسکیو1122 نے کہا کہ ان خدمات کا دائرہ کار خیبر پختونخوا کے دوسرے اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ ریسکیو1122 کا پہلا اسٹیشن ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں قائم کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close